#belowheader-wrapper {width:590px;margin:0 auto 10px;overflow: hidden;}

Marriage Fraud, Pakistanis also created waves in Europe


Stumble Upon Toolbar



 یورپی ممالک کی پولیس نے یورپی سطح پر غیر قانونی تارکین وطن کو جعلی شادیوں کے ذریعے شہریت دلانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرنے اور لوٹ مار کرنے والے یورپی گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں پاکستانی وافریقی باشندے بھی شامل ہیں۔ پرتگال سے آپریٹ کرنےوالا یہ گینگ برطانیہ‘ فرانس اور پرتگا ل پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور تینوں ملکوں کی پولیس نے مسلسل 11 ماہ کی نگرانی اور تحقیقا ت کے بعد اس گینگ کو بے نقاب کیا جبکہ ایک الگ کیس میں سلاﺅ کے ایک رجسٹری آفس سے یو کے بی اے کے افسروں نے ایک پاکستانی دولہے کو گرفتار کرلیا جو ایک پولش عورت کے ساتھ جعلی شادی کرکے اس ملک میں سیٹل ہونا چاہتا تھا۔ برطانوی پولیس نے لندن‘ کینٹ‘ لیورپول اور برسٹل میں چھاپوں کے دوران یورپی گینگ کے سا افراد کو گرفتار کیا جو جعلی شادیوں میں ملوث تھے۔ برطانیہ اور بعض دوسرے یورپی ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن کو جعلی شادیوں کے ذریعے مستقل قیام دلانے کایہ دھندا ایک طویل عرصے سے چل رہا ہے اور درجنوں افراد کو گرفتار کرکے عدالتوں سے سزائیں بھی دلائی گئی ہیں۔ 


0 comments:

Post Comments

News/Video

ads

extremetracking

eXTReMe Tracker

Counter

ads

Translate

Top Articles & World News

sitemap

Free Sitemap Generator
 

Copyright 2008 All Rights Reserved Revolution Two Church theme by Brian Gardner Converted into Blogger Template by Bloganol dot com