پاپائے روم کی پہلی ٹوئیٹ
Follow @khalid45kk
پوپ بینڈکٹ ششدہم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پہلی ٹویٹ کی ہے جس کے بعد سے اب وہ بھی دنیا کے کئی دوسرے افراد کی طرح ایک ٹویٹر بن گئے ہیں۔
پوپ نے ویٹیکن میں ٹچ اسکرین پر سینڈ کا بٹن دبا کر اپنی پہلی ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے لاکھوں نئے آن لائن پیروکاروں کو دعا دی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا عزیزو، آپ کے ساتھ ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کرنے پر مجھے خوشی ہے۔ آپ کے مخلصانہ ردعمل کا بہت شکریہ۔ میں آپ سب کے لیے دل سے دعاگو ہوں۔
ویٹیکن کے ایک ترجمان نے کہا کہ پوپ بینڈکٹ ششدہم کے ٹوئٹس کا آٹھ زبانوں میں ترجمہ ہوگا۔
پاپائے روم کی جانب سے بدھ کو بھیجے جانے والے پہلے ٹوئیٹ کے بعد ان کی مزید دو ٹویٹس بھی بھیجی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پوپ بینڈکٹ کے انگریزی زبان میں جاری کیے جانے والے ٹوئیٹر ہینڈل کے سات لاکھ سے زیادہ فالوور ہیں اور ان میں اضافہ جاری ہے۔
پاپائے روم نے گزشتہ سال ’ہولی سی‘ کے نیوز پورٹل کے اجراء کے موقع پر ویٹیکن کے ٹوئٹر ہینڈل سے پہلا ٹوئیٹ بھیجا تھا۔
روم میں بی بی سی کے نامہ کا کہنا ہے کہ ویٹیکن نے ہمیشہ اس بات میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے کہ عقیدے سے متعلق پیغامات عوام تک پہنچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
واضح رہے کہ انیس سو اکتیس میں پہلی بار ویٹیکن نے ریڈیو کے ذریعے عوام سے رابطہ قائم کیا تھا۔
نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے کیتھولک چرچ پہلے ہی سوشل میڈیا، یو ٹیوب اور ایس ایم ایس کا استعمال کر رہا ہے۔
ویٹیکن کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے کم سے کم ایک لاکھ دس ہزار فولوورز ہیں جبکہ وہ ٹوئٹر پر کسی کو فالو نہیں کرتے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Comments
News/Video
ads
Counter
ads
- Unknown
0 comments:
Post a Comment