جب ڈانس نمبرز کا ذکر آئے تو انھوں نے ایسے چند بہترین ڈانس پیش کیے ہیں جنھیں عوام میں بے
حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تیس مار خان فلم میں شیلا کی جوانی (2010) ہو یا رواں سال پیش کی جانے
والی فلم اگنی پتھ میں چکنی چمیلی کی پرفارمنس ،کترینہ بالی وُڈ کی بہترین ڈانسرز میں شمار ہونے لگی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اسٹیج شوز اور دیگر پروگراموں میں کترینہ کیطلب بڑھتی جارہی ہے۔ بہر حال، 31 دسمبر،
ایک ایسا دن جس میں زیادہ تر اداکارائیں اس قسم کے شوز میں حصہ لے رہی ہیں، کترینہ نے کسی بھی
پروگرام میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال کترینہ کو نئے سال کے پروگراموں میں حصہ لینے کے
لیے 8سے زیادہ پروگراموں کی پیش کش ہوئی ہیں لیکن انھوں نے ان تمام پیش کشوں کو ٹھکرادیا ہے۔ ذرائع
کے مطابق کترینہ کبھی بھی 31 دسمبر کے پروگراموں میں حصہ نہیں لیتی ہیں ، یہ اس کا اصول ہے۔
ہر سال وہ کرسمس سے لیکر نئے سال تک کا تمام وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزارتی ہیں۔
حتیٰ کہ اس سال فائیو اسٹارز ہوٹلوں کے تین آرگنائزرز نے انھیں الگ الگ 5 کروڑ روپے کی پیش کش کی ہے
جبکہ چاردیگر ہوٹلوں نے 4.75 کروڑروپے کی آفرز دی ہیں ، لیکن انھوں نے ان تمام پیش کشوں کو ٹھکرا دیا ہے۔توقع ہے کہ کترینہ اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کو منانے کے لیے آئندہ دوہفتوں میں لندن روانہ ہونے والی ہیں۔ لیکن دھوم3کا شوٹنگ پروگرام شاید ان کے منصوبے کو کچھ نقصان پہنچا سکے۔
0 comments:
Post a Comment